بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.1°C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی

Thursday, 6 March, 2025

نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی۔کراچی کے سوا باقی ملک کیلیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی، جبکہ کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کی کمی کر دی گئی۔نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے، جس کے مطابق بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کیالیکٹرک کیلئے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی، باقی ملک کیلئیجنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *