بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 12.7°C
Monday, 16 November 2026 | پاکستان: 7 جمادی الثانی 1448

ملک کو کمزور کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سازشیں ہو رہی ہیں، شرجیل میمن

Sunday, 26 March, 2023

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک کو کمزور کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سازشیں ہو رہی ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش میں اندرونی مہرے استعمال ہو رہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ملک کے استحکام سے کھیل رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ آٹے پر ساڑھے 15 ارب روپے سے زائد سبسڈی دی جائے گی، سندھ حکومت 78 لاکھ خاندانوں کو سستا آٹا فراہم کرے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *