پاکستان خاص خبریں

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق آج بدھ کے روزموسم کی صورتحال کچھ یوں رہے گی ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات اسلام آباد کی رپوٹ کے مطابق منگل کے روزموسم کی صورتحال: ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تا ہم بالائی خیبرپختو نخوا ، شمالی پنجاب،جنوب مشرقی سندھ ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں موسم خشک رہنے کا امکان۔خیبرپختونخوا: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور، کو ہستان،سوات، چترال، دیر،مردان،چارسدہ ، پشاور ، کو ہا ٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع۔پنجاب: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم مری، گلیات گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال ، میانوالی، لیہ اور بھکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ کشمیر/گلگت بلتستان: کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔بلوچستان: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم میرپور خاص ، ٹھٹھہ، مٹھی ، عمر کوٹ، بدین، کراچی اور تھر پارکر میں بارش کی توقع۔گزشتہ24گھنٹوں کاموسم: جنوب مشرقی سندھ،بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان ،جنوبی/بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے ذیادہ بارش (ملی میٹر):سندھ: میرپور خاص 26، کراچی (ایم او ایس 32،یونیورسٹی روڈ 28، فیصل بیس 25، مسرور بیس24، گلشن حدید 23، قائد آباد18، جناح ٹرمینل 13، کیماڑی 12،سرجانی ٹاؤن11، سعدی ٹاؤن10،ڈی ایچ اے09، کورنگی، ناظم آباد 03)،چھور 22،ٹھٹہ 19، بدین 11، خیبرپختونخوا:، کاکول18، پاراچنار05،سیدوشریف،کالام 01، بلوچستان: بارکھان 12، پنجاب:چکوال 09، ملتان (ایئرپورٹ 09 ، سٹی 01)،بہاولنگر08، سرگودھا، خانیوال 01، کشمیر: مظفرآباد ( سٹی09،ائیر پورٹ08)، گڑھی دوپٹہ04 ، گلگت بلتستان :استور، بونجی 07، بگروٹ ، چلاس 04، بابو سر اور گلگت میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: تربت،42، سبی، لسبیلہ41 اورنوکنڈی میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کم سے کم /زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
اسلام آباد 21/ 32
لاہور 23/ 36
کراچی 28/ 35
پشاور 22/ 35
کوئٹہ 20/ 32
گلگت 16/ 28
اسکردو 15/ 26
مظفر آباد 21/ 34
مری 15/ 23
فیصل آباد 24/ 37
ملتان 25/ 34
سری نگر 14/ 28
جموں 21/ 33
لہہ 12/ 23
پلوامہ 14/ 27
اننت ناگ 11/ 27
شوپیاں 13/ 26
بارہ مولہ 14/ 26

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri