بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.9°C
Thursday, 10 September 2026 | پاکستان: 29 ر بیع الاول 1448

منی لانڈرنگ کا مقدمہ، مونس الٰہی کو بڑا ریلیف مل گیا

Monday, 3 October, 2022

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ نے مونس الہٰی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں درج منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمےکے اخراج کے لیے مونس الہٰی کی درخواست منظور کرلی۔مونس الہٰی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ منی لانڈرنگ کامقدمہ سیاسی انجینیئرنگ کے لیے بنایا گیا، مقدمہ خارج کیا جائے۔
۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے مونس الہی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *