بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 15 July 2026 | پاکستان: 1 صفر 1448

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 45.28 فیصد کی بلند ترین سطح پر۔۔۔

Saturday, 27 August, 2022

ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 45.28 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.83 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے ٹماٹر 47 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، پیاز کی قیمت 35 روپے 6 پیسے اضافے سے 112 روپے 16 پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ آلو 3 روپے 88 پیسے فی کلو، اور انڈے 7 روپے 25 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 7 روپے 43 پیسے، دال ماش 4 روپے 10 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، برائلر مرغی 2 روپے 48 پیسے فی کلو، 20 کلو آٹے کا تھیلا 7 روپے 10 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دال چنا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر، چاول، بیف، مٹن بھی مہنگا ہوا۔

اس کے علاوہ ایک ہفتے کے دوران سات اشیاء سستی بھی ہوئیں جن میں دال مسور، خوردنی گھی، کیلے اور چینی شامل ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *