بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 15 September 2026 | پاکستان: 5 ر بیع الثانی 1448

میری بیوی ڈاکٹر مشعل حافظہ تھیں اور اللّٰہ تعالیٰ نے اُسے دینی و دنیاوی ہر لحاظ سے نوازا ہوا تھا، ڈاکٹر سعد اسلام

Saturday, 26 July, 2025

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر مشعل کے شوہر ڈاکٹر سعد اسلام نے کہا ہے کہ میری بیوی ڈاکٹر مشعل حافظہ تھیں اور اللّٰہ تعالیٰ نے اُسے دینی و دنیاوی ہر لحاظ سے نوازا ہوا تھا۔
لودھراں میںمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سعد اسلام نے کہا کہ ہمیں سانحہ سوات سے سبق سیکھنا چاہیے تھا، شاید ان دنوں میں سیر و تفریح کے لیے اسکردو نہیں جانا چاہیے تھا۔
ڈاکٹر سعد اسلام نے کہا کہ دعا کروں گا کہ اللّٰہ ایسا سانحہ کبھی کسی کو نہ دکھائے، اللّٰہ کا شکر بھی ادا کروں گا کہ اس نے میرے ماں باپ سمیت خاندان کے دیگر افراد کو بچا لیا۔
یاد رہے کہ 24 جولائی کو گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر مشعل اور ان کے دیور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *