بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.3°C
Tuesday, 23 June 2026 | پاکستان: 8 محرم 1448

میں نے طلاق لی نہیں، مجھے طلاق دی گئی ہے، سابقہ اہلیہ عمران اشرف

Wednesday, 22 February, 2023

پاکستان شوبز انڈسٹری کے بھولا عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اور ابھرتی ہوئی اداکارہ کرن اشفاق نے طلاق کے بعد پہلی بار اس حوالے سے کھل کر بات کی اور سوشل میڈیا صارفین کو ان کے سوالوں کے جواب دیئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کرن اشفاق نے سوال جواب کا سیشن رکھا تو سوشل میڈیا صارفین نے ان سے ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔کرن اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شروع کئے گئے سلسلے میں پوچھے گئے تلخ سوالوں کے جوابات بھی دیئے اور بتایا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی پُر سکون گزر رہی ہے اور یہ کہ انہوں نے طلاق لی نہیں بلکہ انہیں طلاق دی گئی ہے۔دوبارہ شادی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ جب نصیب ہوگا تب دوسری شادی کر لیں گی۔انہوں نے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مرد اچھا ہوتو اس کے لئے سب کچھ چھوڑا جاسکتا ہے اور یہ بھی بتایا کہ وہ شادی سے پہلے بہت زیادہ بولڈ تھیں اور شادی کے بعد شوہر کی خواہش پر اپنے آپ کو تبدیل کیا۔یاد رہے کہ کرن اشفاق نے کچھ ماہ قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عمران اشرف کا نام ہٹا دیا تھا اور پھر بعدازاں سابق شوہر عمران اشرف کے ہمراہ شیئر کی گئی تمام تصویریں بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق نے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ’روہم‘ ہے، جس کی پروریش دونوں مل کرکرہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *