بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.9°C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

نئے صوبائی بلدیاتی نظام کیخلاف جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا

Saturday, 1 January, 2022

کراچی: سندھ کے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور گوادر دھرنے کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بھی دھرنے میں شریک ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن فرینڈلی ہے اور اپوزیشن کو ڈرائنگ روم سیاست سے باہر نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کالے قانون کے ذریعے کراچی کے بلدیاتی اداروں پر قبضہ کیا گیا ہے، جعلی بھرتی اور کرپشن کے لیے پیپلز پارٹی اداروں پر قبضہ کرتی ہے، سندھ اسمبلی کے سامنے جعلی اور کالے بلدیاتی قانون کو مسترد کرتے ہیں۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا وہ ایسا قانون چاہتے ہیں جس میں کے ڈی اے، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور واٹر بورڈ سمیت کراچی کا ہر ادارہ میئر کے ماتحت ہو۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث سندھ اسمبلی آنے اور جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *