بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 15 July 2026 | پاکستان: 1 صفر 1448

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

Thursday, 5 June, 2025

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کر کے پاک بھارت کشیدگی کے دوران حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔
دوران ملاقات تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف عید سعودی عرب میں منائیں گے۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *