بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 22.2°C
Monday, 21 September 2026 | پاکستان: 11 ر بیع الثانی 1448

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہء بلوچستان کیلئے جیکب آباد پہنچ گئے

Monday, 17 October, 2022

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہء بلوچستان کیلئے جیکب آباد پہنچ گئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورانِ پرواز سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج بلوچستان کے ایک روزہ دورے پر صحبت پور اور خضدار پہنچیں گے وزیر اعظم سیلاب متاثرین کے ریلیف اور بحالی کے لیے جاری کاوشوں کا جائزہ لینے کے لیے ضلع صحبت پور کا دورہ کریں گے۔ضلعی انتظامیہ وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے جاری مختلف اقدامات پر بریفنگ دے گی۔ جسے پاکستان ٹیلی ویژن نشر کرے گا وزیر اعظم ودھ،ضلع خصدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ نواب اختر جان مینگل کی رہائش گاہ جائیں گے اور ان کے مرحوم چچا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کریں گے وزیر اعظم مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندئی درجات کے لیے فاتحہ خوانی میں بھی شریک ہوں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *