بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 36.3°C
Saturday, 27 June 2026 | پاکستان: 12 محرم 1448

وزیر خزانہ نے مہربانی کی کہ لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہیں لگایا: علی محمد خان

Tuesday, 4 January, 2022

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں علی محمد خان پارٹی کارکنان سے کہہ رہے ہیں کہ شکایت ملی تھی کہ لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے جس پر وزیر خزانہ کو ٹیکس نہ لگانے کی درخواست دی تھی۔ علی محمد خان کو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ وزیر خزانہ نے مہربانی کی کہ لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہیں لگایا۔

خیال رہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے چند روز قبل ہی منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا جس کے مطابق حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی ختم کر دی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *