بانی سردار خان نیازی

🌤 Ashburn 27°C
Friday, 17 July 2026 | پاکستان: 3 صفر 1448

وزیر پلاننگ نے آج معیشت کی افسردہ سی تصویر دی، مزمل اسلم

Monday, 2 June, 2025

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیر پلاننگ نے معیشت کی آج افسردہ سی تصویر دی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مزمل اسلم نے کہا کہ ملک میں شرح نمو ڈیڑھ فیصد سے بھی کم ہے، میں نے میٹنگ میں آج پوچھا کہ شرح نمو کو دکھانے میں کیوں دھاندلی کی۔
انہوں نے کہا کہ بتایا گیا بجلی کی پیداوار میں اضافہ سولر کی وجہ سے ہوا اس سے شرح نمو میں اضافہ ہوا۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ کراچی میں عید کے جانور نایاب اور مہنگے ہو چکے ہیں، وزیر پلاننگ نے معیشت کی آج افسردہ سی تصویر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں 11 سال احسن اقبال وزیر رہے، آج احسن اقبال نے کہا کہ وہ مزید وزیر رہتے تو ملک کی تقدیر بدل دیتے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *