بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

پارلیمنٹ حملہ مقدمہ: عمران خان، پرویز خٹک کی بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت 9 جنوری تک ملتوی

Tuesday, 25 October, 2022

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پارلیمنٹ حملہ مقدمے میں عمران خان اور پرویز خٹک کی بریت کے خلاف وفاق کی اپیلوں پر سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پارلیمنٹ حملہ مقدمے کی سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجھے فائل ہی کل ملی ہے، تیاری کے لیے مہلت دی جائے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے تبصرہ کیا کہ یہ اپیلیں تو مقررہ وقت گزرنے کے بعد دائر کی گئیں، حکومت تبدیل ہوئی تو آپ نے بریت کے خلاف اپیلیں دائر کر دیں، ایڈووکیٹ جنرل کو نہیں پتہ کہ دو سال بعد اپیل دائر کر دی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت مخالف دھرنوں کے دوران تھانہ سیکرٹریٹ میں 31 اگست 2014 کو تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان اور دیگر کی پارلیمنٹ حملہ مقدمے میں بریت درخواستیں منظور کی تھیں، جس کے بعد وفاق نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے بریت کے خلاف درخواستیں دائر کیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *