بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.1°C
Friday, 17 July 2026 | پاکستان: 3 صفر 1448

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ہنڈ رڈانڈ یکس 62 ہزار پوائنٹس سے نیچے آگیا

Monday, 12 February, 2024

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1026 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 61 ہزار 917 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ انتخابات کے اگلے روز 100 انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی شدید کمی دیکھی گئی تاہم یہ 1200 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 279 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *