بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.6°C
Thursday, 23 July 2026 | پاکستان: 9 صفر 1448

پاک بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس حنین کا رومانیہ سے پاکستان کی جانب پہلے سفر کا آغاز

Monday, 12 August, 2024

پاک بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس حنین کا رومانیہ سے پاکستان کی جانب پہلے سفر کا آغاز تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کا نیا کمیشن ہونے والا جنگی بحری جہاز پی این ایس حنین کانسٹنٹا، رومانیہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔ اس سے قبل، رومانیہ کی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر ریئر ایڈمرل کورنیل کوجوکارو (Cornel Cojocaru) نے پی این ایس حنین کا دورہ کیا اور کمانڈنگ آفیسر سے ملاقات کی۔ کانسٹنٹا سے روانگی کے بعد، پی این ایس حنین نے رومانیہ کی بحریہ کے جہاز لاسٹنل (LASTUNUL) کے ساتھ سمندر میں دوطرفہ مشق میں بھی حصہ لیا۔ پی این ایس حنین دامن شپ یارڈ، رومانیہ میں پاکستان نیوی کے لیے بننے والے 4 آف شور پٹرول ویسلز (OPVs) میں سے تیسرا جہاز ہے۔ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہے۔ پی این ایس حنین کی پاک بحریہ میں شمولیت سے بحری سرحدوں کی حفاظت اور بحیرہ عرب سمیت دیگر سمندروں میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت کو مزید تقویت ملے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *