بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.1°C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

پرویز الہٰی گرفتاری دیں، کوئی غیر قانونی عمل نہیں کیا، ڈی جی اینٹی کرپشن

Saturday, 29 April, 2023

ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی گرفتاری دیں، کوئی غیر قانون عمل نہیں کیا۔صبح 4 بجے کے قریب ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ بھی پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پہنچے۔سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ گرفتاری کیلئے آنے والی پولیس پر پیٹرول بم پھینکا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہل نہیں کی، پولیس اور ہماری ٹیم پر پتھراؤ کیا گیا۔واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے لاہور میں گھر پر پولیس نے دھاوا بولا، بکتر بند گاڑی مرکزی دروازہ توڑتی ہوئی رہائش گاہ میں داخل ہوئی۔پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر میں کودے جبکہ سابق وزیراعلیٰ کے گھر سے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا اور پانی بھی پھینکا گیا۔پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر کے گھر سے 7 ملازمین کوحراست میں لے لیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *