بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.8°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

پشاور، گرفتار زخمی دہشتگرد کا بھتہ خوری کا اعتراف

Wednesday, 13 March, 2024

پشاور کے بورڈ بازار ناصر باغ روڈ پر دھماکے کے واقعے میں ملوث گرفتار اور زخمی دہشت گرد نے بھتہ خوری کا اعتراف کر لیا ہے۔کاو ¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق اب تک ملنے والے شواہد کے مطابق واقعہ بھتہ خوری کا ہے، دہشت گرد کے مطابق بھتہ خوری کے لیے بارودی مواد نصب کرنے کا کام ملا۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بارودی جیکٹ کے استعمال کے شواہد نہیں ملے۔واضح رہے کہ 10 مارچ کو ناصر باغ روڈ پر دھماکے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔دھماکا اس وقت ہوا جب دہشت گرد بارودی مواد لے جا رہے تھے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں