بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.4°C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

پشتو زبان کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس انتقال کر گئے

Thursday, 3 April, 2025

پشتو زبان کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس 70 برس کی عمر میں چارسدہ میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میراوس شوگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کے بیٹے شاہ فہد نے بتایا کہ والد کی نماز جنازہ کل صبح ساڑھے 10 بجے چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔ میرا وس نے ٹی وی اور اسٹیج پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔مشیر ثقافت زاہد چن زیب نے معروف پشتو کامیڈین میراوس کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ میراوس جیسے اداکار کا خلا کبھی پر نہیں ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ میراوس نے 800 سے زائد پشتو کامیڈی البمز میں اپنے فن کا لوہا منوایا، میراوس کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *