بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.1°C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

پنجاب: پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع

Wednesday, 26 February, 2025

محکمہ داخلہ پنجاب نے پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق کر دی، جس کے بعد کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق حکومت نے مینوئل لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے لیے آخری موقع فراہم کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے 2016 میں بھی مینوئل اسلحہ لائسنسز کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تھا۔دسمبر 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیے گئے تھے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ بہت سے شہری اپنے مستند اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ نہیں کرا سکے تھے، ایسے شہریوں کے پاس اب بھی ہتھیار اور منسوخ شدہ کتابچے موجود ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *