بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25°C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

پولیس نے بانی کی بہنوں سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا: عظمی بخاری

Tuesday, 8 April, 2025

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا۔وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور اس کے ساتھی خود پولیس وین میں بیٹھے اور خود ہی سروس سٹیشن پر اتر گئے، بشری بی بی جیل میں بی کلاس ملنے کے باوجود بہترین سہولیات مانگ رہی ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا اور فوٹیج کے ذریعے عوام کے سامنے اس “ڈرامہ بازی” کی حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے، فسادی ٹولے کا یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی سے جھوٹی ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے ایک فلاپ شو تھا۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ سابق خاتون اول بشری بی بی نے جیل میں بی کلاس کی سہولیات کے باوجود مزید سہولتوں کا مطالبہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی شاہانہ انداز میں جیل کاٹ رہے ہیں۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن خود اپنی قیادت کی فسادی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، ایک طرف معافیاں مانگتے ہیں، دوسری طرف سازشیں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے کارکن سڑکوں پر ذلیل ہوتے تھے جبکہ لیڈرشپ انقلاب فرام ہوم لاتی تھی، مگر اب یہ سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *