ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔آئل کمپنیز ذرائع کے مطابق 16 مارچ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا تخمینہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 8 روپے تک کی کمی کا تخمینہ ہے۔ آئل کمپنیز ذرائع نے مزید کہا کہ مٹی کا تیل 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے تک کم ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے تین دن کی عالمی قیمت میں اتار چڑھا کے حساب سے قیمتوں کا حتمی تعین ہوگا۔
پاکستان
معیشت و تجارت
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
- by Daily Pakistan
- مارچ 12, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 63 Views
- 1 ہفتہ ago