بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.5°C
Sunday, 12 July 2026 | پاکستان: 27 محرم 1448

پی ٹی آئی بیرونی طاقتوں کو کہہ کر عمران خان کو بیرون ملک بھجوانا چاہتی ہے، خواجہ آصف

Wednesday, 6 November, 2024

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی کے لیے ایک نئے آپشن پر سوچ رہی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بیرونی طاقت سے پاکستانی حکومت پر دبا ڈلوانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے رہا کروا کر بیرون ملک بھیجا جا سکے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عمران کی رہائی اور بیرون ملک بھجوانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔نجی ٹی وی کے انٹرویو میں خواجہ آصف نے دعوی کیا ہے کہ بعض ممالک عمران خان کو اپنے ملک لانے کے لیے تیار بھی ہیں، لیکن یہ ممالک کون سے ہیں ان کے نام خواجہ آصف نے بتانے سے گریز کیا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *