بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.7°C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ اس نازک موڑ پر بھی نہیں کھڑی ہوئی: شرجیل انعام میمن

Tuesday, 18 March, 2025

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک کی ایک جماعت نے اسلام آباد میں بریفنگ میں شرکت سے انکار کر دیا، پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ اس نازک موڑ پر بھی نہیں کھڑی ہوئی۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں جب تک اڈیالہ کا قیدی اجازت نہیں دے گا تب تک قوم کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اِن کیمرہ بریفنگ صرف بلوچستان پر نہیں خیبر پختون خوا پر بھی ہو رہی ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 18 اکتوبر کو سیکڑوں جیالے دہشت گردی کا نشانہ بنے، پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ کھل کر مذمت کرتی ہے، پیپلز پارٹی امن چاہتی ہے، طالبان کے دفاتر کھلوانے والے آج ان کے ساتھ ہیں۔شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ کچھ بھی ہو جائے کینال بننے نہیں دیں گے، یہ واضح پیغام صدر زرداری اور پیپلز پارٹی کا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *