بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.4°C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

پی ٹی آئی والے پاوں یا پھر گریبان پکڑتے ہیں، دانیال چوہدری

Monday, 7 April, 2025

وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے پاوں یا پھر گریبان پکڑتے ہیں۔ گفتگو میں دانیال چوہدری نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے سب کی ملاقات ہو لیکن نام اندر سے بانی پی ٹی آئی خود دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بھی کہا ہے جو نام اندر سے آئیں گے انہیں ملنے دیا جائے گا، جو نام اندر سے آتے ہیں ان کی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں اور آگے بھی ہوں گی۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا شکوہ یہ ہے کہ جن بیساکھیوں کے پیچھے بھاگ رہے تھے اب مل نہیں رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے آج کل بیساکھیوں کے منتظر ہیں یا پھر این آر او کے، ان کے شکوے شکایات کا مقصد یہ ہے کہ ہم ہاتھ جوڑتے ہیں بیساکھیاں دے دیں۔ پی ٹی آئی والے پاوں پکڑتے ہیں یا پھر گریبان پکڑتے ہیں، دانیال چوہدری نے کہا کہ افغان مہاجرین سے متعلق ڈیٹا ابھی کمپائل ہورہا ہے، کچھ دنوں میں ڈیٹا سامنے آجائے گا، پاکستان نے دوسروں کی جنگ اوردوسروں کا بوجھ برسوں اٹھایا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *