بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 16 July 2026 | پاکستان: 3 صفر 1448

پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنے والے بے ایمان ہیں، مریم نواز

Thursday, 18 May, 2023

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن پر آوازیں اٹھانے دراصل بے ایمان ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جیسے گینگ کے خلاف اقدامات کو جو بھی سیاسی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن قراردے رہا ہے وہ فکری طور پر بے ایما ہے۔انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے ایک گینگ تھی، جسے غلط وجوہات کی بناد پر جنم دیا گیا اور تشدد، تباہی بدتمیزی کے علاوہ کبھی کسی چیز کے لیے کھڑی نظر نہیں آئی۔مریم نواز نے لکھا کہ ان کو بنا روک ٹوک کے ایک سیاسی جماعت کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دی گئی جس کے نتیجے میں 9 مئی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *