بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.4°C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

ڈمپر حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا کو پلاٹ دیا جائے گا، گورنر سندھ

Saturday, 1 March, 2025

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ڈمپر حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو ایک ایک پلاٹ دوں گا۔ روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک پلاٹ دیا جائے گا، بلڈر اسی دن اہل خانہ کو فائل حوالے کرے گا۔گورنر ہاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ میرے پاس ایگزیکٹو پاور نہیں ہے، صرف آواز اٹھا سکتا ہوں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاس میں رمضان المبارک پر خصوصی اہتمام کیا ہے، یہ تیسرا سال ہے جو یہ اہتمام کیا جا رہا ہے، گورنر ہاوس میں جو اسٹیج بنایا ہے وہ پورے پاکستان میں نہیں بنا، ختم القرآن کی تقریب ہوگی، 10لاکھ سے زائد افراد کیلئے افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاس کراچی میں رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز کیا جارہا ہے، اتحاد رمضان کے تحت افراد اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ مصطفی عامر قتل کیس پر سیکیورٹی ادارے تحقیقات کررہے ہیں، کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مصطفی عامر قتل کیس کو صحیح ہینڈل کیا تو نوجوان نسل نشے سے بچ سکتی ہے، بیرون ملک سے 32 اقسام کی منشیات درآمد کی جارہی ہیں، تعلیمی اداروں کو خط لکھ رہے ہیں کہ طلبہ اور اساتذہ کے نشے کے رینڈم ٹیسٹ کروائے جائیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاس میں انسداد منشیات سے متعلق سیل بنا رہا ہوں، ساری چیزیں کھل رہی ہیں،بااثر افراد کو پشت پناہی حاصل ہے، والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، 32 سے زائد منشیات کی اشکال میں اشیا موجود ہیں، شکایت آتی ہیں کہ انگلش میڈیم اسکولوں میں ٹیچرز بھی منشیات میں ملوث ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *