بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Monday, 7 April, 2025

ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)رفعت مختار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز آمد پر رفعت مختار سے افسران کا تعارف کرایا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری، فرض شناسی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی یقینی بنائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اقدامات جاری رہیں گے۔ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *