بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30°C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

کراچی، گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Sunday, 9 March, 2025

کراچی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 4 بچیاں اور 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد گھر میں مہمان تھے اور چھت پر تعمیر کا کام چل رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے افغان بستی میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے تعزیت کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ مراد علی شاہ نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *