بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 05 September 2026 | پاکستان: 25 ر بیع الاول 1448

کراچی میں آٹھ سالہ گداگر بچہ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سےجاں بحق

Sunday, 13 November, 2022

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن دعا ہوٹل کے قریب نجی پیزا شاپ کا سکیورٹی گارڈ انے کمسن گداگر بچے کو فائرنگ سے ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی پیزا شاپ کے سکیورٹی گارڈ آپے سے باہر ہو گیا ،اور آٹھ سالہ معصوم بچے پر فائر کر دئے جس کے نتیجے میں گداگر بچہ موقع پر ہی دم توڑگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ نجی پیزا شاپ کے باہرپیش آیا، سکیورٹی گارڈ نے پہلے بچے کو بھیگ مانگنے سے منع کیا پھر تلخ کلامی ہوئی اور فائرنگ کردی۔
مقتو ل کی شناخت محمد عمر کے نام سے ہوئی، سیکورٹی گارڈ بچے کی لاش ضیاء الدین اسپتال کے عقب میں پھینک کر موقع سے فرار ہوگیا ہے۔
پولیس نے ملز م کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *