بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.1°C
Thursday, 10 September 2026 | پاکستان: 29 ر بیع الاول 1448

کسان اتحاد کا اسلام آباد میں دھرنا، مطالبات پورے ہونے تک واپس نہ جانے کا عزم

Thursday, 29 September, 2022

پورے ملک سے آئے کسانوں کا اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکس واپس، اور کھاد سستی کی جائے، کسان اتحاد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک واپس نہیں جائیں گے۔

مطالبات کی منظوری کے لیے کسانوں کا جناح ایونیو پر احتجاج اور دھرنا جاری ہے، وفاقی دارالحکومت کے علاقے بلیو ایریا جانے والے راستے بند ہونے کی بنا پر اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

زیرو پوائنٹ سے فیصل ایونیو جانے والا راستہ بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بدترین ٹریفک جام کا سامنا ہے، کسان اتحاد احتجاج کے نتیجے میں سرینگر ہائی وے پر بھی ٹریفک کی روانی انتہائی سست روی کا شکار ہے۔

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ کھاد کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور بلیک مارکیٹنگ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، سیلاب زدہ علاقوں میں کھاد اور بیج بغیر قیمت کے فراہم کیا جائے۔

کسان اتحاد نے حکومت کے سامنے یہ مطالبہ بھی رکھا ہے کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے، گندم کی قیمت 4 ہزار اور گنے کی 400 روپے فی من مقرر کی جائے، زراعت کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دیا جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *