بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.4°C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

کوشش ہے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ معیشت اور عوام کو پہنچے، وزیراعظم

Monday, 7 April, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کا دیرپا فائدہ حاصل کرنے کا طریقہ کار وضع کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ موجودہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ معیشت اور عوام کو پہنچے۔میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اوسطا ساڑھے 7 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، یہ ایک بڑا ریلیف ہے جو گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے، اللہ کا شکر ہے ہم نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ہر شعبے کو فائدہ ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بہت محنت کی گئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *