بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.8°C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

ہمیں سیاسی دشمنی کو ختم کرنا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی

Sunday, 6 April, 2025

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی دشمنی کو ختم کرنا پڑے گا۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ملک کی بات کریں ملکی سیاست، ملک کی بہتری کی بات کریں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور ان کے مسائل کا حل ملکی مسائل کے حل میں ہے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کا حل بھی آئین کی بالادستی میں ہے، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جس میں قانون کی حکمرانی نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست اپوزیشن اور حکومت سے ہوتی ہے، ہمیں سیاسی دشمنی کوختم کرنا پڑے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ ج بلوچستان کی صورت حال حکومت کی عدم توجہ سے ہے، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جس قانون کی حکمرانی نہ ہو۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *