کھیل

ہم اچھا کھیل کر ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش کریں گے: نشیر سندھو

ہم اچھا کھیل کر ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش کریں گے: نشیر سندھو

نشرح سندھو نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیل کر پاکستان کو جتوانے کی کوشش کریں گے۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں نشیر سندھو، سعدیہ اقبال اور صدف شمس نے میڈیا سے گفتگو کی۔نشرح سندھو نے کہا کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاری اچھی ہے۔گروپ میں مضبوط ٹیمیں ہیں اور ان کے لیے منصوبہ بندی کی ہے، دبئی میں کافی گرمی ہے لیکن ملتان میں کیمپ سے فائدہ اٹھایا۔سعدیہ اقبال نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کافی اچھی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز نے مجھے بہت اعتماد دیا، دبئی کی پچز اسپنرز کے لیے سازگار ہیں، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کمبی نیشن بنایا گیا ہے۔صدف شمس نے کہا کہ یہ میرا دوسرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے اور میں اس کے لیے بہت پرجوش ہوں، امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اچھے نتائج لائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے