بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

یورپی یونین کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

Tuesday, 20 September, 2022

یورپین یونین کی سفیر اور آرمی چیف کے درمیان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی رابطوں کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ یورپی ممالک کے ساتھ پاکستان کا تعاون بھی زیر بحث آیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور یورپی یونین کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہا ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے یورپی یونین کی سفیر کو نئی زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر دُکھ کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر رینا نے سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے ریسکیو اینڈ ریلیف کوششوں میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے متاثرین کی بحالی کے لیے یورپی یونین کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *