بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.6°C
Saturday, 11 July 2026 | پاکستان: 26 محرم 1448

یوسف رضا گیلانی کی پوپ لیو 14 کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت

Sunday, 18 May, 2025

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ویٹی کن میں پوپ لیو 14 کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے حلف برداری تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی، حکومت اور عوام کی طرف سے نیک تمنائیں پوپ کو پہنچائیں۔
سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق تقریب میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت اور عالمی رہنماوں نے شرکت کی۔
تقریب میں وفاقی وزیر کھئیل داس کوہستانی اور پنجاب کے وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی موجود تھے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین المذاہب مکالمہ، امن اور باہمی احترام پاکستان کی پالیسی کا اہم جزو ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کے افراد کو وقار سے جینے کا حق حاصل ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *