بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.4°C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

یکم جولائی کو ساڑھے سات روپے بجلی یونٹ میں کمی ہوجائے گی، احسن اقبال

Sunday, 6 April, 2025

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے بڑھ رہی تھی جو 4 فیصد سے کم آگئی ہے، یکم جولائی کو ساڑھے سات روپے بجلی یونٹ میں کمی ہوجائے گی۔
نارووال میں احسن اقبال نے ہلوال میں منی کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے 10 کروڑ کی لاگت سے اسٹیڈیم تعمیر ہوگا، ن لیگ جب بھی حکومت میں آتی ہے پاکستان کی ترقی کا پہیہ چلنے لگتا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے نیا پاکستان بنائیں گے وہ 4 سالوں میں اسے اجاڑ گئے، جب ان سے عوام نے حکومت عدم اعتماد کے ساتھ لی تو پاکستان دیوالیہ ہونے والا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ملک کے اندر کسی دھرنے، فساد، لانگ مارچ کی ضرورت نہیں، ہمارا مقابلہ بھارت کے ساتھ ہے، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں ترقی کی ریس میں جتوانا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *