بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.5°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

آئندہ 10 سال میں بجلی کی قیمت مزید ناقابل برداشت ہوجائے گی ، اویس لغاری

Tuesday, 5 November, 2024

وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو 10 سال تک بجلی کی قیمتیں بڑھتی رہیں گی، آئندہ 10 سال میں بجلی کی قیمت مزید ناقابل برداشت ہوجائے گی۔اسلام آباد میں تھنک ٹینک سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں میں کچھ نہیں کرسکتے تھے، آئی پی پیز مالکان کی مہربانی انہوں نے اپنا منافع قربان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کی پٹو پاور پلانٹس کو مرحلہ وار گیس کم کی جائے گی، کیپٹو پاور پلانٹس سے متعلق آئی ایم ایف شرط کو پورا کیا جائے گا۔وفاقی وزیر بجلی نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ کیلئے ریگولیشنز اور پرائسنگ میکانزم تبدیل کرنا پڑے گا، ڈسکوز کی نجکاری کو بہت باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کے باوجود 170 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑرہی ہے، اگر اسی طرح ڈسکوز کی نجکاری کرنی ہے تو کوئی فائدہ نہیں۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی طرح ہی نجکاری کرنی ہے تو 500 ارب روپے مزید سبسڈی دینا پڑے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *