سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کا وزیراعظم کا بیان ٹھیک ہے، لیکن اس میں دیر ہوئی ہے وہ یا احسن اقبال وزیر ہوتے تو یہ معاملہ اکتوبر یا نومبر میں حل ہوچکا ہوتا۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل سے سوال کیا گیا کہ آپ کے خیال میں احسن اقبال، اسحاق ڈار سے بہتر وزیر ہوتے؟ اس پر مفتاح نے جواب دیا کہ جی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کوئی یہ کہتا ہے کہ ان کی اور شاہد خاقان عباسی کی وجہ سے حکومت کو نقصان ہوا تو یہ اس کا خیال ہوسکتا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہماری اور تمام سیاست دانوں کی وفاداری پہلے پاکستان سے ہے، کسی پارٹی سے نہیں۔





