بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.9°C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

آسٹریلیا میں سمندری طوفان الفریڈ کی تباہی، موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال

Sunday, 9 March, 2025

آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ اور نیو ساتھ ویلز میں سمندری طوفان الفریڈ کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ دارالحکومت کینبرا سے خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں طوفانی ہوائیں اور موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 4 لاکھ سے زیاہ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق طوفان اور بارش سے مخلتف حادثات میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی ہواں اور سیلابی صورتحال کے باعث حکام نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی۔ خبر ایجنسی کے مطابق طوفان الفریڈ گزشتہ شام آسٹریلیا کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرایا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق کوئنزلینڈ کے شہر ہاوی بے میں چھ گھنٹوں میں 230 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *