بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 17.1°C
Friday, 23 October 2026 | پاکستان: 13 جمادی الاول 1448

آپریشنل مسائل، کئی پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار

Friday, 6 September, 2024

ایئر لائنز کو آپریشنل مسائل کا سامنا ہونے کی وجہ سے کئی پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 15 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق دمام سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 248 کو ملتان میں اتار لیا گیا۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر کی 4 پروازیں، کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 306، لاہور سے شارجہ کی پرواز پی کے 158 اور اسلام آباد سے شارجہ جانے والی نجی ایئر لائن کی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔لاہور سے ابوظبی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 430 آٹھ گھنٹے اور کراچی کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔مسقط سے کراچی جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *