بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.4°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

آپریشنل مسائل ، مختلف پروازیں تاخیر کا شکار

Wednesday, 20 November, 2024

آپریشنل مسائل کے باعث مختلف ایئر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز میں 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے، پرواز 7 بجے روانہ ہونی تھی جو اب 10 بجے روانہ ہو گی۔اسلام آباد سے کراچی کے لیے پی آئی اے کی پرواز301 بھی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 دوپہر ایک بجے روانہ ہو گی۔کراچی سے لاہور کی پروازوں پی کے 304 اور 306 میں بھی 2، 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی جبکہ لاہور سے کراچی کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز میں پونے 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد سے نجف، دبئی، العین اور جدہ کے لیے بھی پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *