بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.7°C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

اسلام آباد: چینی خاتون اپنی رہائشگاہ پر مردہ پائی گئی، پولیس

Saturday, 29 March, 2025

اسلام آباد میں چینی خاتون اپنی رہائشگاہ پر مردہ پائی گئی ہے، 42 سال کی چینی خاتون کی لاش سیکٹر ایف 8 میں فلیٹ سے ملی ہے۔
پولیس کے مطابق چینی خاتون کے ساتھیوں نے ہلاکت کے متعلق پولیس کو آگاہ کیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
چینی خاتون کے ساتھی نے پولیس کو بیان دیا کہ خاتون صبح طبیعت خراب ہونے پر اپنے کمرے میں سو گئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چینی خاتون کی موت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی خاتون کی موت کی وجہ سامنے آئے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *