بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.3°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کرتے ہوئے 17 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کردیا

Friday, 3 March, 2023

کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کرتے ہوئے 17 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کردیا۔اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے شرح سود میں 3 فیصد اضافہ کردیا۔ اس 3 فیصد اضافے سے شرح سود ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 20 فیصد پر آگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود کو بڑھانے کا مقصد افراط زر میں اضافے اور مالیاتی استحکام کو لاحق خطرات کو روکنا ہے، جبکہ نئے انفلوز آنے میں تاخیر کا سامنا ہے جس سے ذخائر پر دباو? بڑھ رہا ہے۔آئی ایم ایف نے بھی پاکستان سے شرح سود بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔اسٹیٹ بینک نے گزشتہ صرف 17 مہینوں میں شرح سود میں 13 فیصد اضافہ کیا ہے۔ خدشہ اس بات کا ہے کہ آنے والے دنوں میں معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ شرح سود میں جس تیزی سے اضافہ کیا گیا ہے، اس کی مثال گزشتہ کئی دہائیوں میں نہیں ملتی۔وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے شرح سود میں اضافے کو کاروبار اور معاشی ترقی مخالف قرار دیا ہے۔ ایوان نے اس پر گہری مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *