بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 24 November 2026 | پاکستان: 16 جمادی الثانی 1448

امریکا: اُڑنے کی صلاحیت کھو دینے کے بعد پرندہ پینٹر بن گیا

Monday, 23 October, 2023

امریکا کے ایک عجائب گھر میں امریکی کیسٹریل پرندہ جو اُڑنے کی صلاحیت کھو بیٹھا ہے، اس نے بطور فنکار ایک نیا ہنر سیکھ لیا ہے۔امریکی ریاست ورمونٹ میں انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل سائنس نے کہا کہ پرندے کا نام فیرسبرگ قصبے کے اعزاز میں رکھا گیا جہاں اسے بچایا گیا تھا، فیرسبرگ زخمی ہونے سے پہلے میوزیم میں فلائٹ ایمبیسیڈر تھا۔میوزیم میں ماحولیاتی تعلیم دینے والے مال موراتوری اور لیکسی اسمتھ نے کہا کہ فیرسبرگ کی ہڈی ٹوٹنے کا نتیجہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ اسے غیر قانونی پالتو جانور کے طور پر پالنے کے دوران ناقص خوراک دی گئی۔اسمتھ نے کہا کہ اسے ٹینیسی میں امریکن ایگل فاؤنڈیشن میں اسی طرح کا مشاہدہ ہوا جس کے بعد اس نے فیرسبرگ کی افزودگی کے لیے پینٹنگ کے ہنر کا خیال آیا۔فیرسبرگ اب انسٹی ٹیوٹ میں پرندوں کے بارے میں سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے ہر عمر کے لوگوں کے لیے پینٹنگ کی کلاسز کی قیادت کرتا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *