بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.7°C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

امریکا میں نماز فجر کے دوران امام مسجد پر چاقو حملہ

Monday, 10 April, 2023

واشنگٹن: امریکی ریاست نیوجرسی کی ایک مسجد کے امام چاقو کے حملے میں زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست نیو جرسی کے علاقے پیٹر سن کی ایک مسجد میں فجر کی نماز ادا کی جا رہی تھی کہ ایک شخص نے امام مسجد پر چاقو سے حملہ کردیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو نمازیوں کے درمیان سے دوڑ کرنکلتے اور امام مسجد پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم نے امام مسجد کی گردن اور پیٹ پر وار کیے۔ زخمی امام مسجد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔نمازیوں نے امام مسجد پر چاقو کے وار کرنے والے شخص کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ حملے کے وقت مسجد میں 200 نمازی موجود تھے۔پولیس حکام نے حملہ آور کے بارے میں تفصیلات جاری کیے بغیر بیان میں کہا کہ حملہ آور کی عمر 32 سال ہے اور حملہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *