بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 27 June 2026 | پاکستان: 12 محرم 1448

امریکا یوکرین کو 20 ارب ڈالرز قرض دینے پر رضا مند

Thursday, 24 October, 2024

امریکا یوکرین کو 20 ارب ڈالرز قرض دینے پر رضا مند ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو رقم روسی فیڈریشن کے منجمد اثاثوں سے حاصل منافع سے دی جائے گی۔دوسری جانب روس نے امریکا میں اپنے منجمد اثاثوں کے استعمال سے یوکرین کو 20 ارب ڈالرز دینے کی مذمت کی ہے۔روسی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکا کا اقدام چوری کے مترادف ہے، جسے ریاستی پالیسی کی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے، امریکا کا اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اس ضمن میں ای یو کونسل نے کہا ہے کہ قرض یوکرین کو رواں سال کے آخر تک دستیاب ہو گا، جس کی ادائیگی کی مدت 45 سال ہو گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *