بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 26 June 2026 | پاکستان: 12 محرم 1448

انتخابی نتائج مریم نواز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے: بیرسٹر سیف

Monday, 2 June, 2025

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے پرانی روش اختیار کر کے کھلم کھلا دھاندلی کی، انتخابی نتائج مریم نواز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
سمبڑیال ضمنی الیکشن سے متعلق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) جیتنے کے باوجود مایوس جبکہ پی ٹی آئی ہار کر بھی مطمئن ہے، آر اوز کے دفاتر میں نتائج میں تبدیلی کیے جا رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت کب تک انتخابی نتائج تبدیل کرتی رہے گی؟ سچ زیادہ دیر چھپ نہیں سکتا۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ انتخابی نتائج مریم نواز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، مریم نواز کا ترقیاتی سفر صرف ٹک ٹاک ویڈیوز تک محدود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام نے انتخابات میں ٹک ٹاک منصوبوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *