بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.3°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

اٹک جیل عملے سے ہاتھا پائی؛ چیئرمین پی ٹی آئی کے 2 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

Wednesday, 9 August, 2023

راولپنڈی: اٹک جیل عملے سے ہاتھا پائی کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 2 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ تھانہ سٹی اٹک میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ افضال احمد وڑائچ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر نمبر 556 میں سنگین دھمکیوں سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ایف آئی آر متن کے مطابق وکلاء شیر افضل خان اور عمیر خان نیازی نے ہیڈ وارنٹ ابرار خان کی یونیفارم بھی پھاڑ ڈالی، دونوں وکلاء جیل لاک اَپ ہونے کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔جیل پکٹ پر جیل لاک ہونے کا وکلاء کو بتایا گیا جس پر وکلاء مشتعل ہوئے اور جیل عملے سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *