ایران میں پولیس نے احتجاج کی پاداش میں یونیورسٹی کے 40 طلبا کو گرفتار کرلیا۔ایران میں مہسا امینی کی موت کے بعد سے پر تشدد احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس میں ایران میں انسانی حقوق سے متعلق ناروے بیسڈ گروپ کے مطابق 133 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ایرانی سیکیورٹی فورسز نے تہران کی معروف شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے درجنوں طلبا کو گرفتار کرلیا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے یونیورسٹی کی پارکنگ کا محاصرہ کرکے طلبہ کو گرفتار کرنا شروع کردیا اور بعض اطلاعات کے مطابق کئی پروفیسروں کو بھی زدو کوب کیا۔شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے طلبہ نے بڑے مظاہرے کئے تھے جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی، شریف یونیورسٹی میں اتوار کو فرسٹ ایئر کے طلبا کا پہلا دن تھا۔




تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں