بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

ایسا ادارہ مل بیٹھنے کا کہہ رہا ہے جس کے اندر معاملات پیچیدہ ہیں، عطاء اللّٰہ تارڑ

Tuesday, 4 April, 2023

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایسا ادارہ مل بیٹھنے کا کہہ رہا ہے جس کے اندر معاملات پیچیدہ ہیں۔ ہم اپیل کا حق محفوظ رکھتے ہیں، کل کے فیصلے کے بعد حتمی رائے قائم کی جائے گی۔ عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو پانچ دن بٹھا کر سماعت کا حق نہیں دیا گیا۔ر ہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو نہ سنا گیا، نہ انہیں دلائل دینے دیے گئے، لگتا ہے تین ججوں کی حکمت عملی تھی کہ سیاسی جماعتوں کو نہیں سننا۔عطاء اللّٰہ تارڑ نے مزید کہا کہ کابینہ نے صدر مملکت سے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پروسیجر بل پر دستخط کریں۔انہوں نے کہا کہ 20 اپریل تک موجودہ بل ہر صورت قانون بن جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *